ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’ پاکستانی وفد کا دورہ اسرائیل، حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے‘ جماعت اسلامی

جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما سینٹر مشتاق احمد خان نے اسرائیلی صدر سے پاکستانی وفد کی ملاقات پر حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست اپنی پوزیشن واضح کرے، اسرائیلی صدر کی پاکستانی وفدسےملاقات کی تصدیق قابل مذمت و شرمناک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ کل میں سینیٹ اجلاس میں اسرائیلی مظالم کے خلاف قرار داد پیش کرونگا، عالمی طاقتیں اسرائیل کیلیے نرم گوشہ پیداکرنیکی کوشش میں ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کے صدر  اسحاک ہرزوگ نے پاکستانی وفد سے ہونے والی ملاقات کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ  گزشتہ ہفتے ان سے دو وفود نے ملاقات کی جن میں امریکا میں مقیم دو پاکستانی بھی شامل تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں