ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انگلینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان، دونوں بورڈز میں بات چیت جاری

لندن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پاکستان میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کے لیے دونوں بورڈز میں بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ شیڈول کو جلد حتمی شکل دینے کا خواہشمند ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نیوزی لینڈ میں تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا انحصار پاک انگلینڈ سیریز کے شیڈول پر ہے، پاکستان کرکٹ بورڈنیوزی لینڈ میں تین ملکی سیریز کھیلنے کی حامی بھر چکا ہے۔

آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ہونے والی 3 ملکی سیریز کی تیسری ٹیم بنگلادیش ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 15 ستمبر سے شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، پاکستان اور انگلینڈ سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دیے جانے کے بعد نیوزی لینڈ سیریز کو فائنل کیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے تین ملکی سیریز کا ابتدائی شیڈول تیار کرنا شروع کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں