ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان جھوٹ بولنے سے باز آ جائو، ورنہ منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، مریم نواز کی وارننگ

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے عمران خان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جھوٹ بولنے سے باز آجائیں، ورنہ انھیں منہ چھپانے کیلئے کہیں جگہ نہیں ملے گی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے انتہائی تلخ لہجہ اختیار کرتے ہوئے لکھا کہ فتنہ خان پورے پاکستان میں واحد شخص تم ہو جس کا اسرائیل سے براہ راست خاندانی واسطہ ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ایک مسلمان پاکستانی کے مقابلے میں زیک گولڈ سمتھ کی الیکشن مہم کرنے والے میں تمہیں وارننگ دیتی ہوں کہ جھوٹ بولنے سے باز آ جائو ورنہ منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جھوٹے خط، جھوٹی عالمی سازش، قتل کا جھوٹا ڈرامہ فیل ہونے کے بعد، تاریخ کے سب سے ناکام لانگ مارچ کے بعد اب اسرائیل وفد بھیجے جانے کی انتشار خان کی ایک اور دو نمبری!

اپنی ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ جب چوری کی ہو تو پھر ایسے فرار اختیار کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اصل خوف یہ ہے کہ پکڑے گئے تو قدموں کے نشان بنی گالہ محل تک جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں