ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور، پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق

لاہور: لاہور کے علاقے مصری شاہ میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پتنگ بازی کے خونی کھیل نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی ، 18 سالہ مبین اپنے کزن کے ہمراہ برگر لینے گیا تھا۔پولیس نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مصری شاہ میں ڈور پھرنے سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی اور غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ شہری کی جان چلی گئی اور متعلقہ پولیس سوئی رہی، بے گناہ شہری کی موت کا کون ذمہ دار ہے، میرے پاس جاں بحق شہری کے غمزدہ خاندان سے تعزیت کے لئے الفاظ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے اور پتنگ بازی کے واقعات پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کی جائے۔

وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے جاں بحق نوجوان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں