ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور، 10کروڑ روپے تاوان کیلئے اغوا ہونے والا بچہ بازیاب

لاہور: لاہور کے علاقہ سندر سے 10 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا ہونے والا بچہ بازیاب کروالیا گیا ہے ۔

سی آئی اے پولیس نے بتایا کہ 5 سالہ عریض کو پولیس ٹیم نے سندر سے برآمد کرکے والدین کے حوالہ کردیاہے۔

عریض کو سندر کے علاقہ سے گھر کے سامنے سے ماسک لگائے 2 اغواکار موٹرسائیکل پر بٹھا کر لے گئے تھے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آنے کے بعد یہ کیس سی آئی اے پولیس کو سونپ دیا گیا تھا۔

ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار ، ڈی ایس پی محمد علی بٹ اور نبی بخش نے ٹیم کے ہمراہ آپریشن کرکے بچے کو بحفاظت بازیاب کروایا۔

سی آئی اے پولیس نے بچے کووالدین کے حوالے کیا تورقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

والدین نے اظہارِ تشکرکرتے ہوئے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں