ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ کپ لیگ 2، امریکا نے ا سکاٹ لینڈ کو 104 رنز سے ہرا دیا

پرلینڈ(جسارت نیوز)آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 میں امریکا نے اسکاٹ لینڈ کو 104 رنز سے شکست دے دی۔چوائس موسا اسٹیڈیم، پرلینڈ میں کھیلے گئے لیگ کے 79 میچ میں امریکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنائے، سوشانت موڈانی نے 77 اور گجانند سنگھ نے 60 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے ایڈرین نائل نے2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 46.1 اوورز میں 206 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔جارج مونسے 54 رنز کے ساتھ ٹاپ ا سکورر رہے۔ امریکا کی طرف سے سوربھ نیتراولکر نے تباہ کن بولنگ کی اور 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، انہیں مرد میدان قرار دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں