ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے کا حج آپریشن 31 مئی سے شروع ہوگا

کراچی : پی آئی اے کا حج آپریشن 31 مئی سے شروع ہو گا، قومی ایئر لاین نے حج آپریشن سے متعلق کرائے اور قواعد جاری کردیئے ہیں ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق حج آپریشن پروازوں کے کرائے نارتھ اور ساوتھ ریجن کے تحت مقرر کئے گئے ہیں۔ کرائے کی ڈالر کرنسی کے مساوی پاکستانی روپوں میں ادائیگی کرنا ہو گی۔

ترجمان کے مطابق کوئٹہ کراچی ساوتھ ریجن سے پیک سیزن میں 810 تا 1100 ڈالر کرایہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور نارتھ ریجن میں 860 تا 1150 ڈالر کرایہ ہو گا۔

پاکستان سے مدینہ اور جدہ کیلئے پروازیں 31 مئی سے 3 جولائی تک جاری رہیں گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ حج آپریشن 14 جولائی سے 13 اگست تک جاری رہے گا۔

ایگزیکٹو اکانومی کلاس میں حجاج کو 40 کلو بیگیج اور 7 کلو ہینڈ کیری میں سامان کی اجازت ہوگی۔ اکانومی کلاس میں 35 کلو بیگیج اور 7 کلو سامان ہینڈ کیری میں لے جانے کی اجازت ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں