ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی اور یورپی یونین کے مابین سیاسی ڈائریکٹرز کی سطح کا اجلاس

ترکی اور یورپی یونین کے مابین سیاسی ڈائریکڑز کی سطح پر  سیاسی ڈائیلاگ اجلاس انقرہ میں شروع ہو گیا ہے۔

ترکی-یورپی یونین  سیاسی  ڈائیلاگ  اجلاس 3 سال کے بعد نائب وزیر خارجہ و یورپی یونین امور کے ڈائریکٹر سفیر فاروق  قائمک چی  اور نائب وزیر خارجہ سفیر سیدات اونال کی صدارت میں منعقد ہوا۔

پولیٹیکل ڈائریکٹرز کی سطح پر ہونے والی میٹنگ میں یورپی یونین فارن ریلیشن سروس کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اینریک مورا  اور دیگر متعلقہ حکام نے   شرکت کی۔

قائمک چی نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ تین سال کے بعد  ترکی۔ یورپی یونین  سیاسی   امور کے افسران کی سطح پر ہونے والے   اس اجلاس   کے انعقاد پر ہمیں مسر ت  ہے۔  انہوں نے زور دیا کہ ترکی یورپی سلامتی، دفاع، معیشت،   تحفظِ توانائی  اور  نقل مکانی     مینجمنٹ کے اعتبار سے ایک کلیدی ملک ہے،  ہم  ترکی کی  یورپی یونین  رکنیت  کے معاملے میں ‘منصفانہ  اقدامات’ کی توقع  رکھتے ہیں  اور   جیسے ہی  سلسلہ رکنیت کو اسراع دیا گیا   اسی  طرح  ہم بھی اصلاحاتی عمل  کو تیز کر دیں گے۔

سیکرٹری جنرل مورا نے   ترکی کے  یورپی یونین  کے ایک اہم شراکت دار ہونے  پر  زور دیتے  ہوئے  کہا کہ "ہم ایک کٹھن  دور سے گزر رہے ہیں،  روس  کے یوکیرین   پر حملے جاری ہیں تو ہمیں اس صورتحال کے سامنے  ڈٹ کر رہنا چاہیے۔

اجلاس میں  ترکی۔ یورپی یونین اور علاقائی معاملات کا مختلف  پہلووں سے جائزہ   لیا جا رہا  ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں