روس وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے کہا ہے کہ روسی فوجیوں کو، ماریوپول میں واقع آزوسٹل دھاتی فیکٹری کے مورچوں میں رکھی ہوئی، رفریجریٹنگ وہیکل سے مائن سے مسلح 152 یوکرینی فوجیوں کی لاشیں مِلی ہیں۔
ایگور کوناشینکوف نے یوکرین میں روسی فوج کی جنگی کاروائیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ روسی فوجیوں نے آزوِسٹل دھاتی فیکٹری کے احاطے میں یوکرینی فوجیوں اور آزوو بٹالین کے اہلکاروں کے زیرِ زمین مورچے میں ایک ریفریجریٹنک وہیکل کا پتہ چلایا ہے۔ خراب ریفریجریٹنگ وہیکل سے یوکرینی فوجیوں اور جنگجووں کی 152 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
بیان کے مطابق مذکورہ ریفریجریٹنگ وہیکل کی تلاشی کے دوران روسی فوجیوں کو لاشوں کے نیچے نصب 4 بارودی سرنگیں مِلی ہیں۔ ان بارودی سرنگوں کا گاڑی میں موجود تمام لاشوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کی حد تک زیادہ ہونا مرکز توجہ بنا ہے۔
کوناشینکوف نے دعوی کیا ہے کہ آزوو بٹالین کے قیدیوں سے تفتیش کے بعد واضح ہوا ہے کہ یہ بارودی سرنگیں کیف انتظامیہ کے حکم سے لاشوں کے ساتھ نصب کی گئی ہیں۔ اس تحریکی کاروائی کی منصوبہ بندی روس پر لاشوں کو ورثاء کے حوالے نہ کرنے کا الزام لگانے کے لئے کی گئی ہے۔
کوناشینکوف نے کہا ہے کہ روس، آزوسٹل فیکٹری کے احاطے میں موجود یوکرینی جنگجووں اور فوجیوں کی لاشیں زمانہ قریب میں یوکرینی نمائندوں کے حوالے کرنے کا پروگرام رکھتا ہے۔
کوناشینکوف نے کہا ہے کہ حالیہ ایک دن میں فضائی حملوں کے نتیجے میں یوکرین فورسز کے 290 فوجیوں کو ہلاک اور 23 فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ 24 فروری سے لے کر اب تک یوکرین کے 184 طیارے، 128 ہیلی کاپٹر، 1071 ڈرون طیارے، 325 ائیر ڈیفنس سسٹم، 3 ہزار 342 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں، 454 ملٹی بیرل راکٹ لانچر، 1728 ہوٹزر اور مارٹر توپیں اور 3 ہزار 311 اسپیشل فوجی گاڑیاں تباہ کر دی گئی ہیں۔