اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف کوئی لانگ مارچ ہوا تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا، 25 مئی کو پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کوئی سیاسی سرگرمی نہیں تھی بلکہ ریاست مخالف سوچی سمجھی سازش تھی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مارچ کا کوئی سیاسی مقصد نہیں تھا، یہ ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے تھے ، ثابت کریں گے کہ عمران خان نے فتنہ مارچ کیا،ہم ان کے متعلق ویڈیوز سے سب کچھ ثابت کریں گے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کی توہین کرتے ہوئے ڈی چوک جانےکا اعلان کیا گیا، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ، مارچ کے فسادی ٹولے کو قرار واقعی سزا ملے گی۔