اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ نہیں گوگی بچاو مارچ کررہے ہیں،عمران خان ملک کےامن کیلئے خطرہ بن چکے ہیں۔
شاذیہ مری نے کہا کہ سابق دور کی کرپشن کی کہانیاں سامنے آرہی ہیں،سابق حکو مت کی نااہلی کی وجہ سے عوام کوآج شدید مشکلات کا سامنا ہے،محمودخان نےوزیراعظم کیخلاف جوزبان استعمال کی وہ قابل مذمت ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان مختلف طریقوں سےانتشارپھیلانےکی کوشش کررہے ہیں، گزشتہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ ہوئی، پی ٹی آئی کی حکومت میں ملک برباد کرنے کیلیے بارودی سرنگیں بچھائی گئیں۔