ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر خارجہ چاوش اولو کی فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کو ان کی نئی ذمہ داری پر مبارکباد

وزیر خارجہ  میولود  چاوش اولو  نے فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کو ان کی نئی ذمہ داری پر مبارکباد دی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ میولود  چاوش اولو  نے آج فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ میٹنگ میں وزیر چاوش اولو  نے اپنے ہم منصب کو ان کی نئی ذمہ داری پر مبارکباد دی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  چاووش اولو کی اپنے فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جمعہ 20 مئی کو اعلان کردہ صدر ایمانوئل میکرون کی نئی کابینہ میں، لندن میں فرانس کی سفیر کیتھرین کولونا کو یورپ اور خارجہ امور کا وزیر مقرر کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں