ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 پی آئی اے کا لاہور اور کراچی ایئرپورٹ کے بزنس لانچز کی تزئین وآرائش کا فیصلہ 

کراچی:قومی ایئرلائن نے مسافروں کو جدید طرز پر سہولیات فراہم کرنے کیلئے لاہور اور کراچی ایئرپورٹ کے بزنس لانچز کی تزئین وآرائش کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن نے لاہور اور کراچی ایئرپورٹ کے بزنس لاونچز کی تزئین وآرائش کا فیصلہ کرلیا ،

لاہور ایئرپورٹ کیانٹرنیشنل لاونچ اور کراچی ایئرپورٹ کے ڈومیسٹک لاونچ کی تزئین و آرائش ہوگی۔پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیصلہ مسافروں کو جدید طرز پر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیا گیا، پی آئی اے نے انٹیریئر ڈیزائنر اور آرکیٹیکچر فرمز سے خدمات طلب کرلی ہیں۔انتظامیہ کے مطابق انٹرنل اسٹرکچر ،فرنیچر تبدیلی، لائٹنگ، واش رومز ،الیکٹریکل اشیا کی تنصیب ہوگی ،

خواہش مند فرمز 14جون 2022 تک بڈز جمع کرا سکیں گی۔خیال رہے قومی ایئرلائن نے ملک کے سب سے بڑے پری حج فلائٹ آپریشن کا اعلان کردیا ہے، پی آئی اے کی پہلی پرواز 6 جون کو اسلام آباد سے مدینہ کیلئے روانہ ہوگی۔پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 200 پروازوں کے ذریعے 5 بڑے شہروں اسلام آباد،کراچی ، لاہور ،ملتان اور کوئٹہ سے عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی جبکہ 200پروازوں کے ذریعے حجاج کرام کی وطن واپسی ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں