ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

65 سال سے زائد عمر کے افراد اس سال حج ادا نہیں کرسکیں گے

اسلام آ باد: سعودی سول ایویشن اتھارٹی ( سی اے اے)نے حج 2022 کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

سعودی سی اے اے حکام کے مطابق 65 یا اس سے زائد عمر کے افراد پر اس سال حج پر پابندی عائد ہے۔ نئی ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ حج زائرین کیلئے سعودی وزارت صحت کی منظور کردہ کرونا ویکسیین لگوانے کو لازمی قرار دیا گیا ہے، جب کہ عازمین حج پر 48 گھنٹے قبل منفی کرونا ٹیسٹ لازم ہے۔

سعودی سی اے اے حکام کے مطابق پالیسی گائیڈ لائن کی خلاف وزری پر ائیرلائنز پر سخت جرمانہ ہوگا، جب کہ حج آپریشن میں فلائٹ سلاٹ کی خلاف ورزی پر بھی کارروائی ہوگی۔

سعودی سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے عازمین حج کیلئے نئی ٹریول ایڈوئزری پر عمل لازم ہے۔ قبل ازیں پاکستانی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کا کہنا تھا کہ رواں سال حج اخراجات 7 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ نہیں ہوں گے۔

پشاور میں تقدس حرم نبوی کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے حج اخراجات9 لاکھ 49 ہزار روپے تک پہنچائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے حج اخراجات کا اعلان نہیں کیا لیکن کوشش کریں گے کہ حج اخراجات 9 لاکھ روپے سے کم کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں