ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمان کی ویٹرنز ہاکی ٹیم ہفتہ 4 جون کو کراچی پہنچے گی

کراچی : اولمپیئن اصلاح الدین صدیقی نے کہا ہے کہ عمان کی ویٹرنز ہاکی ٹیم ہفتہ 4 جون کو کراچی پہنچے گی ، عمان اور پاکستان ویٹرنز ہاکی کلب کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی کے برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلی جائیگی،

سیریز کا پہلا میچ اتوار 5 جون کی شب 7;30بجے کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 7 جبکہ تیسرا میچ 9 جون کو کھیلا جائیگا ۔ سابق کپتان و چیف سلیکٹر قومی ہاکی ٹیم اصلاح الدین نے کہا کہ 2سال قبل بھی عمان کی ویٹرنز ہاکی ٹیم پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس دوران 3 میچوں کی سیریز میں پاکستان ویٹرنز کلب نے مہمان ٹیم کو کلین سوئپ کیا تھا

امید ہے کہ اس مرتبہ بھی ہم کامیابی کے تسلسل کو قائم رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں کا داخلہ بلکل مفت ہوگا

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں