ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لانگ مارچ کے دوران وکلا پر تشدد: عدالت کا وزیر داخلہ پر مقدمہ درج کرنے کا حکم

لاہور: تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران وکلا پر تشدد کیس میں عدالت نے رانا ثنااللہ سمیت پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے 25 مئی کے لانگ مارچ کے دوران وکلا پر  تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر حیدر نامی شخص نے لاہور ہائی  کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں استدعا کی گئی تھی کہ لانگ مارچ کے دوران پولیس نے وکلا کو رانا ثنااللہ کے ایما پر تشدد کا نشانہ بنایا، عدالت وزیرداخلہ سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے لانگ مارچ کے دوران وکلا پر تشدد کرنے کے خلاف درخواست پر رانا ثنااللہ سمیت پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں