ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امدادی سامان اور ادویات لے کر بھارتی وفد کابل پہنچ گیا

کابل/ نئی دہلی: انڈیا کی جانب سے بڑے پیمانے پر کھانے پینے کا سامان اور ادویات افغانستان بھجوائی گئی ہیں۔

جمعرات کو انڈیا کی وزارت خارجہ کی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اس کا ایک وفد آج کل کابل کے دورے پر ہے، جو ان انسانی امداد کے تحت ہونے والے اقدامات کا جائزہ لے گا اور طالبان کے سینیئر حکام سے بھی ملاقات کرے گا۔

پریس ریلیز کے مطابق وفد بین الاقوامی امدادی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کرے گا جبکہ اس کے ارکان ممکنہ طور پر ان متعدد علاقوں کے دورے بھی کریں گے جہاں انڈین حکومت کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امدادی سامان کی ضروریات کے تحت انڈیا نے افغانستان کے عوام کے لیے امدادی سامان کی فراہمی کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔

وفد میں شامل ارکان کا کہنا ہے کہ امدادی سامان کی بڑی کھیپیں بھجوائی گئی ہیں جن میں 20 ہزار میٹرک ٹن گندم، 13 ٹن ادویات، پانچ لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکیں اور موسم سرما کے کپڑے شامل ہیں۔یہ سامان گاندھی چلڈرن ہسپتال، کابل اور اقوام متحدہ کی خصوصی ایجنسیز کو دیا گیا جن میں عالمی ادارہ صحٹ اور ورلڈ فوڈ پروگرام بھی شامل ہیں۔

اسی طرح انڈیا کی جانب سے مزید خوراک کا سامان اور ادویات بھجوانے کی منصوبہ بندی کی جا رہیی ہے۔پریس ریلیز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انڈیا کی بنی کورونا ویکسین ایران میں موجود افغان پناہ گزینوں کو بھی تحفے میں دی گئی ہے۔ اسی طرح یونیسف کو پولیو سے بچاؤ کی چھ کروڑ خوراکیں اور دو ٹن ضروری ادویات بھی بھجوائی جا رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انڈیا کی جانب سے بڑے پیمانے پر امدادی سامان کی فراہم کو افغانستان میں سراہا جا رہا ہے۔

انڈین وزارت خارجہ کے مطابق انڈیا افغانستان کے ساتھ تاریخی اور تہذیبی طور پر گہرے روابط رکھتا ہے اور حکومت کی جانب سے وہاں مزید سامان بھجوانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں