ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 365 میگاواٹ پر پہنچ گیا، لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ

اسلام آباد: ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 135 میگاواٹ اور طلب 26 ہزار 5 سو میگاواٹ ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 365 میگاواٹ ہو گیا، اور مختلف علاقوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 135 میگاواٹ ہے جب کہ کل طلب 26 ہزار 5 سو میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پانی سے 4 ہزار 622 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 134میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 377 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس 1 ہزار 415 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 113 ہے، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 190 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن 2ہزار 284 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن نے اعتراف کیا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں 16 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ریجن میں بھی 8 سے 10 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، جب کہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں