اسلام آباد:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے والا اس ملک میں نہیں رہ سکتا، تحریک انصاف ایک ایک سے انتقام لے گی، رانا ثنا اللہ نے جو دہشت گردی کی اس کی مثال نہیں ملتی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے، پیٹرول سمیت دیگر اشیا مہنگی کرکے غریب کا جینا محال کردیا ہے، عوام ایک وقت کی روٹی بھی بڑی مشکل سے لیتے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت میں کرپشن زدہ ٹولہ راج کررہاہے، عوام کے پیسوں سے فضول خرچیاں ہورہی ہیں، عوام مہنگائی کی وجہ سے بدحالی کی زندگی گزار رہے ہیں، حکمران بیرون ملک جاکر عیاشی کررہے ہیں۔