ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

البود الیون نے حاجی محمد حسن فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

کراچی کے میمن گوٹھ محمدی اسپورٹس فٹ بال اسٹیڈیم میں حاجی محمد حسن یادگار فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل کا انعقاد کیا گیا۔ فائنل میچ کے مہمان خاص ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کراچی نورحسن جوکھیو اور چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کراچی حاجی علی احمد جوکھیو تھے۔
شاندار فائنل میچ میں البود الیون نے شفیع محمدن کو شکست دے کر فائنل اپنے نام کر لیا۔ فائنل جیتنے والی ٹیم البود الیون کو ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کراچی نورحسن جوکھیو اور چیئرمین مارکیٹ کمیٹی حاجی علی احمد جوکھیو نے ٹرافی اور انعامات تقسیم کیے ۔

ایڈمنسٹریٹو ضلع کونسل نور حسن جوکھیو نے کہا ملیر کے دیھی علاقوں میں فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد ایک خوش آئند بات ہے ضلع کونسل کراچی کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دے گی ۔ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی حاجی علی احمدجوکھیو نے کہا دیہی علاقوں میں نوجوان مختلف کھیلوں کے اندر اپنی شاندار کارکردگی پیش کرتے ہیں ۔ ملیر کے نوجوانوں کو کرکٹ۔ فٹبال ۔ہاکی اور دیگر قومی کھیلوں مین حصہ لینے کے لیے ان کی بھرپور مدد کریں گے ۔ فائنل میچ میں قمر جان بلوچ ۔مولابخش میمن ۔وڈیرہ عبدالشکور میمن ۔ساجد غلام جوکھیو ۔محبوب جوکھیو ۔حاجی عثمان میمن و دیگر بھی موجود تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں