ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل اور جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ کی مشترکہ فوجی مشقوں پر ترکی کا ردعمل

ترکی نے جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ اور اسرائیل کی مشترکہ "آگاپینور 2022” فوجی مشقوں کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ترکی وزارت خارجہ کے ترجمان تانجو بلگچ نے مذکورہ مشقوں سے متعلق سوال کے تحریری جواب میں کہا ہے کہ "ہم ‘آگاپینور 2022’ فوجی مشقوں کے بارے میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کی حمایت کرتے ہیں”۔

بلگچ نے کہا ہے کہ "شمالی قبرصی ترک جمہوریہ صدارتی دفتر کے 31 مئی کے بیان میں بھی ذکر کئے گئے، نئی تعاون تجاویز کی، تیاری کے دور میں جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ کی طرف سے علاقائی استحکام کی قیمت پر کی گئی یہ فوجی مشقیں  یونانی انتظامیہ کے پُر خلوص نہ ہونے کا کھُلا ثبوت ہیں”۔

بلگچ نے کہا ہے کہ ” ہم، جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ کے اس نوعیت کے اقدامات میں شریک ہونے والے ممالک سے دوبارہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ کی اشتعال انگیز اور پروپیگنڈہ کاروائیوں کا آلہ کار بننے سے پرہیز کریں”۔

واضح رہے کہ "آگاپینور 2022 ” فوجی مشقیں اسرائیل اور یونانی فورسز کے درمیان بڑے پیمانے پر یونانی  فریق کے زیرِ حاکمیت علاقے میں منعقد ہوئیں اور  29 مئی  سے 2 جون تک جاری رہیں۔

ان مشقوں کو جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ اور اسرائیل کے درمیان کی گئی اب تک کی سب سے بڑی فوجی مشقیں قرار دیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں