ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا: فلاڈیلفیا میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 11 زخمی

امریکی شہر فلاڈیلفیا میں لوگوں کے مجمع پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہفتے کی رات کو پیش آیا جس میں 2 مرد اور  ایک خاتون ہلاک ہو گئیں تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے حملہ آوروں پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد وہ اپنی پستولیں چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے مقام سے دو پستولیں قبضے میں لی گئی ہیں اور کیمروں کی مدد سے مسلح افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے، کوشش ہے کہ جلد از جلد حملے کی وجوہات معلوم ہو سکیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں