بالی وڈ اسٹار سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو قتل کی دھمکیاں ملی ہیں. پولیس نے مقدمہ درج کرکے
تحقیقات شروع کر دی ہیں. سلمان اور ان کے والد کو دھمکیاں کافی عرصے سے مل رہی تھیں لیکن پنجابی
گلوکار سدھو موس والا کے قتل کے بعد ان دھمکیوں کو سنجیدہ لینا شروع کر دیا ہے.
پولیس کے مطابق پنجابی گلوکار کے قتل میں لارینس بشونی گینگ کے ملوث ہونے پر پولیس حرکت میں
آچکی ہے کیونکہ اسی گینگ کی طرف سے سلمان خان کو دھمکیاں دی گئی ہیں.
No related posts.