ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بحرین جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

وفاقی دارالحکومت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گلف ائرلائن کی پرواز سے بحرین جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بلال نامی مسافر اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے گلف ائرلائن کی پرواز نمبر جی ایف 771 کے ذریعے سفر کرنے والا تھا کہ تلاشی کے دوران اس کے پیٹ سے 33 اور شیمپو کی بوتل میں چھپائے گئے 66 ہیروئن سے بھرے کیپسول برآمد ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق کیپسولوں سے مجموعی طور پر 788 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں