کراچی :شہر قائد میں نئے کرکٹ گراؤنڈز کو عوام کے لئے جلد متعارف کرائیے گے، ان خیالا ت کا اظہارڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید محمد علی شاہ نے کے ڈی اے کے زیر انتظام نارتھ ناظم آباد عبداللہ کالج کرکٹ گراؤنڈ کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا۔ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ذاتی دلچسپی کی بدولت سندھ سمیت کراچی شہر میں کرکٹ کی بحالی اپنے سفر کی طرف گامزن ہے، انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کیا جارہا ہے اور اسی طرح کھیلوں کی سرگرمیوں کو بحال کرکے نوجوان نسل کو بہتر ماحول فراہم کیا جائے گا،
ڈی جی کے ڈی اے نے مزید کہا کہ کھیل کے میدانوں پر قبضہ اور غیر قانونی تجاویزات برداشت نہیں کی جائیں گی، کراچی میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ہم سب نے مل کر اپنا حصہ ملانا ہوگا۔ کے ڈی اے کرکٹ گراؤنڈ نارتھ ناظم آباد کا دورہ کرتے ہوئے ڈی جی کے ڈی اے نے بتایا کہ یہ وہی کرکٹ گراؤنڈ ہے جہاں 1993ء میں سری لنکا کی ٹیم نے میچ کھیلا تھا
اور آج اس گراؤنڈ کی حالت دیکھ کر افسوس ہوا، ڈی جی کے ڈی اے نے ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی اور ایگزیکٹو انجینئر نارتھ کراچی ڈویژن راشد ایوب کو جلد پی سی ون تیار کرنے کے احکامات جاری کئے تاکہ اس گراؤنڈ میں جلد کھیلوں کا آغاز ہوسکے، اس موقع پرممبر فنانس سید شجاعت حسین، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ جمیل بلوچ،ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی، ایگزیکٹو انجینئر نارتھ کراچی ڈویژن راشد ایوب، اسپورٹس آرگنائزر ایم نسیم موجود تھے۔