اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ایک سال 3ماہ ہیں،ہم لانگ ٹرم پالیسی نہیں بنا سکتے، جتنے بھی منصوبے بنے گے وہ لانگ اور مڈٹرم کی بنیاد پر بنائے جائیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ غلط فیصلوں کی وجہ سے پاکستان آگے نہیں بڑھ سکا، آج ہمارے پاس تیل اور گیس کیلئے پیسے نہیں ہیں، گوادر کے شہروں کو پانی نہیں ملتا،وہاں بجلی نہیں ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام سیاسی استحکام سے مشروط ہے، پالیسیوں کے تسلسل کے لیے میثاق معیشت ناگزیر ہے،ہمیں اپنے وسائل سے بھرپور استفادہ کرنا ہو گا، ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے وفاق صوبوں کے ساتھ مل کر جامع منصوبہ بنائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ زرعی شعبہ ملک کی تقدیر بدل سکتاہے،صوبوں کےساتھ مل کر جامع معاشی پلان بنایاجائےگا،افسر شاہی کا رونا جائز ہے،جنہوں نے کام کیا انہیں نیب کے ذریعے پکڑ کر بند کر دیا۔