ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شدید گرمی: غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا

کراچی: کراچی میں شدید گرمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں رات گئے تک غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اولڈسٹی ایریا، برنس روڈ اور اطراف کے علاقے جبکہ لائنز ایریا، سٹی ریلوے کالونی اور ایف بی ایریا، گلبرگ، بفرزون، نارتھ کراچی کے مختلف بلاکس بھی رات گئے تک بجلی کی فراہمی معطل رہی۔علاقہ مکینوں نے کہا کہ دن میں آٹھ 8 مرتبہ بجلی جارہی ہے، سخت گرمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

صارفین نے کہا کہ بجلی کی عدم فراہمی کے باعث پانی کا بھی بحران پیدا ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ملک میں لوڈشیڈنگ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کو کم کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام تکلیف میں ہیں، اس پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کچھ بھی کریں،2 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں، عوام کومشکل سے نکالیں، کوئی وضاحت نہیں چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں