ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدرپاکستان نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیلِ نو کی منظوری دے دی

صدر پاکستان  ڈاکٹر عارف علوی نے  قومی اقتصادی کونسل کی تشکیلِ نو منظوری دے دی    ۔ تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل  156- ایک  کے تحت قومی اقتصادی کونسل کی تشکیلِ نو کی منظوری دی ہے۔

وزیراعظم قومی اقتصادی کونسل کے چیئرمین اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی کونسل کے ممبر ہوں گے۔ وفاق سے وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر تجارت سید نوید قمر اور وزیر مواصلات اسد محمود   اقتصادی کونسل کے ممبران تعینات کیے گئے ہیں۔

اسکے علاوہ پنجاب سے سردار اویس احمد خان لغاری اور سندھ سے سینیٹر نثار احمد کھوڑو کے نام بطور ممبر قومی اقتصادی کونسل منظور کئے گئے ہیں۔ خیبر پختونخواہ سے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا اور بلوچستان سے سینئر وزیر برائے خزانہ نور محمد دمڑ بطور ممبر تعینات کردیئے گئے ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اقتصادی امور اور سیکرٹری منصوبہ بندی ڈویژن خصوصی دعوت پر قومی اقتصادی کونسل کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ خیال رہے کہ صدر مملکت نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو وزیراعظم کی ایڈوائس پر کی ہے۔

صدر پاکستان  ڈاکٹر عارف علوی نے  قومی اقتصادی کونسل کی تشکیلِ نو کی منظوری دے دی    ۔ تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل  156- ایک  کے تحت قومی اقتصادی کونسل کی تشکیلِ نو کی منظوری دی ہے۔ وزیراعظم قومی اقتصادی کونسل کے چیئرمین اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی کونسل کے ممبر ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں