کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی خصوصی کاوشوں سے شاہ فیصل کالونی میں وسیع و عریض خوبصورت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ فیملی پارک عوام کی تفریح کے لئے کھول دیا گیا، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے KMC کی جانب سے نو تعمیر فیملی پارک کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے فیملی پارک کی دیکھ بھال اور مزید تفریحی سہولتوں کی فراہمی کے لئے پارک کی ذمہ داری بلدیہ کورنگی کے حوالے سے کی افتتاح تقریب میں موجود میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی وسیم مصطفی سومرو کو ایڈمنسٹریٹر کراچی نے پارک کی چابی حوالے سے کردی۔