ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ممبئی‘ توہین رسالت ؐ کا بیان دینے والی بی جے پی ترجمان نوپور شرما کیخلاف مقدمہ درج

بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ترجمان نوپور شرما کے خلاف ممبئی پولیس نے توہین رسالت ؐ  پر مبنی بیان دینے پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پولیس انہیں طلب کرسکتی ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق  رضا اکیڈمی ممبئی ونگ کے جوائنٹ سیکرٹری  عرفان شیخ کی درخواست پر جنوبی ممبئی کی پولیس نے نوپور شرما کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔  گزشتہ روز بی جے پی نے نوپور شرما کے توہین آمیز بیان کے بعد ان کی رکنیت معطل کردی تھی۔ بی جے پی کی آفیشل ترجمان کے توہین آمیز کلمات پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصہ پایا جا رہا  ہے۔

عرب ممالک میں بالخصوص بھارت کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے جب کہ مسلمان ممالک کی جانب سے بھارتی سفیروں کو طلب کرکے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں