کریملن ترجمان دیمیتری پیسکوف نے کہا ہے کہ یوکرین کی بندرگاہ اودیسا سے اناج کی برآمدات کو جاری رکھنے کےلیے علاقے سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ضروری ہے۔
ماسکو میں نامہ نگاروں کو ایک بیان دیتے ہوئے ترجمان نے اودیسا سے اناج کی برآمدات کے حوالے سے کہا کہ اس حوالے سے صدر پوٹن نے متعدد بار بیان دیا ہے،ان کے مطابق،یوکرینی بندرگاہوں کے اطراف میںموجود باردی سرنگوں کو صاف کرنے کی ضرورت ہے،اس طرح سے غیر قانونی اسلحے کی ترسیہل سے متعلق ہمارے زیر کنٹرول گزرنے والے بحری جہازوں کے ذریعے اناج لادا جا سکے گا،فی الوقت اس بارے میں کوئی ٹھوس معاہدہ نہیں ہے۔
پیسکوف نے مزید کہا کہ اودیسا سے روانہ ہونے والے بحری جہازوں کی عالمی پانیوں میں داخلے کی روس اجازت دے دے گا۔