ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران، ٹرین کا حادثہ، 13 افراد جاں بحق، 50 زخمی

ایران میں خطرناک ٹرین حادثے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ 50 زخمی ہو گئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق 15 شہریوں کی حالت تشویشناک ہے، ٹرین مشہد سے یزد جارہی تھی جب پٹڑی سے اتر کر کرین سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں ٹرین کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

رپورٹس کے مطابق تین ہیلی کاپٹر اور ایمبولینسز جائے حادثہ پر روانہ کی گئیں لیکن دور دراز علاقے میں مواصلاتی نظام کمزور ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔ ایران میں پورے ملک میں تقریبا ً 14000 کلومیٹر (8700میل ) تک پھیلی ہوئی ریلوے لائنیں ہیں۔

ایران میں 2004 میں بدترین ٹرین حادثہ ہوا تھا، جب پٹرول، کھاد، سلفر اور کپاس سے لدی ایک ٹرین نیشاپور کے قریب گر کر تباہ ہوگئی، جس میں تقریبا 320 افراد ہلاک اور 460 دیگر زخمی ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں