ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران میں مسافر ٹرین کو حادثہ، کم ازکم 17 افراد جان بحق

 

ایران میں مشہد۔یزد   کا سفر کرنے والی مسافر بردار ٹرین    کے پٹری سے اترنے کے باعث  ابتدائی  معلومات کے مطابق 17 افراد ہلاک ہو گئے۔

ایرانی  طلبا کی خبر ایجنسی   اصناء کی خبر کے مطابق  طباس کے   گورنر  علی اکبر رحیمی  نے بتایا ہے کہ آج صبح  مشہد سے  یزد   کا سفر کرنے  والی ٹرین کی 4 بوگیاں طباس    سٹاپ   کے جوار میں    پٹری سے اتر گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد  ہلال احمر، ہنگامی  صورتحال اور ریلوے کی امدادی ٹیمیں جائے  وقوعہ پر پہنچ گئیں ،  ابتدائی معلومات کے مطابق 420 مسافر سوار ہونے والی   ٹرین کے 17 مسافر جان بحق  جبکہ  30 زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے 5 کی حالت تشویش  ناک ہے۔

رحیمی نے مزید  کہا کہ جائے حادثہ  کو  12 ایمرجنسی گاڑیوں سمیت   3 ہیلی کاپٹر وں کو بھی روانہ کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں