ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کے والدین کا دعوی غلط قراردے دیا

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے دعازہرا کے والدین کے دعوی کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں آپ کی بات پر یقین نہیں، بچی نے حلفیہ بیان دیا اس کی اہمیت ہے آپ جائیں۔ بدھ کو دعا زہرا کیس میں دعا زہرا کے والد ملاقات کے بعد اپنے وکیل کی ہمراہ روسٹرم پر پہنچے، والد نے دعوی کیا کہ میری بیٹی نے گھر جانے کا کہا ہے، ملاقات کے دوران دعا نے کہا کہ وہ گھر جانا چاہتی ہے۔

وکیل اور والد نے استدعا کی کہ عدالتی حکم پر نظرثانی کی جائے، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ کیسی بات کررہے ہیں بچی نے حلفیہ بیان دیا ہے، حلفیہ بیان کے باوجود آپ ہمیں ایک اورحکم کا بول رہے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ ہمیں آپ کی بات پر یقین نہیں، بچی نے حلفیہ بیان دیا اس کی اہمیت ہے جائیں آپ۔ یاد رہے والدین نے چیمبر میں دعا سے ملاقات کے بعد دعوی کیا کہ بچی گھر واپس جانا چاہتی ہے اور جج کے سامنے بیان بھی ریکارڈ کرانا چاہتی ہے۔

والد نے کہا تھا کہ پولیس نے بچی کو والدین سے مزید ملاقات سے روک دیا ہے، ہم نے جج سے گزارش کی کہ بچی کا دوبارہ بیان ریکارڈ کیا جائے، جج صاحب نے بھی کہا کہ بیان ایک ہی دفعہ ہوتا ہے۔ مہدی کاظمی نے کہا کہ مجھے انصاف کے دروازوں پر انصاف نہیں ملا، میں نادرا اور قومی دستاویزات بنوائی، اگر یہ قانونی دستاویزات ٹھیک نہیں ہیں تو ان دستاویزات کو آگ لگا دوں۔ دعا زہرا کے والد نے وفاقی حکومت، ڈی جی رینجرز اور دیگر سے انصاف کی اپیل کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں