ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کے والد کی درخواست پر اعتراض عائد کردیا

لاہور ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کی ساس کو ہراساں کرنے کی درخواست کے معاملے پر دعا زہرہ کے والد کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا ہے۔

رجسٹرار آفس نے سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کی کاپی درخواست کے ساتھ لف کرنے کی ہدایت کردی جبکہ دعا زہرہ کو ذاتی حیثیت میں لاہور ہائیکورٹ پیش کرنے کا آرڈر کی کاپی بھی پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ مہندی علی کاظمی نے ظہیر کی والدہ کی درخواست مسترد کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بیٹی کو سندھ ہائیکورٹ میں پیش کردیا گیا ہے اس لیے لاہور ہائیکورٹ کی درخواست اب غیر فعال ہوچکی ہے اور بیٹی کو اب لاہور ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ استدعا کی گئی تھی کہ عدالت زیر سماعت درخواست کو مسترد کرے۔

واضح رہے کہ دعا زہرہ کی ساس نور بی بی کی پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کی درخواست زیر سماعت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں