کوئٹہ: ژوب قومی شاہراہ پر قلعہ سیف اللہ کے قریب اخترزئی ادولہ کے مقام پر مسافر وین گہری کھائی میں جاگری۔
حادثہ کے نتیجہ میں 10سے زائد مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حادثے کا شکار ہونیوالی مسافر وین لورالائی سے ژوب جارہی تھی۔حادثہ کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال قلعہ سیف اللہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
ڈی سی قلعہ سیف اللہ ، حافظ قاسم کاکڑ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ دور دراز پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے نعشوں اور زخمیوں کو نکالنے میں مشکلات کاسامان کرنا پڑا۔