الجزائر نے اسپین کے ساتھ20 سال پرانا باہمی تعاون کا دوطرفہ معاہدہ معطل کر دیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطا بق یہ فیصلہ سپین کی جانب سے مارچ میں مراکش کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے مغربی صحارا تنازعہ میں غیر جانبداری کی اپنی دیرینہ پالیسی کو تبدیل کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔
الجزائر کا کہنا ہے کہ وہ سپین کے موقف میں ’غیر منصفانہ‘ تبدیلی کو بین الاقوامی قانون کے منافی سمجھتا ہے۔ہسپانوی حکومت نے ایک مختصر بیان میں اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
الجزائر اور اسپین کے درمیان دو طرفہ معاہدے کے تحت سیاسی، اقتصادی، مالی، تعلیمی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جاتا تھا۔ مراکش اور الجزائر مغربی صحارا کی حکمرانی کے تنازعے میں براہ راست حریف ہیں۔