ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئندہ مالی سال22-23 کے بجٹ کیلئے مجموعی طور پر2263ارب مختص

آئندہ مالی سال2022-23 کے وفاقی بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام(پی ایس ڈی پی) کیلئے مجموعی طور پر 2263ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ‘جس میں وفاق کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے 800ارب ‘صوبوں کیلئے 1463 ارب روپے رکھیں جائینگے۔

وفاقی ترقیاتی بجٹ میں این ایچ اے کیلئے 118ارب،آبی ذخائر ڈویژن کیلئے99.57ارب روپے،موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کیلئے9.6ارب،ریلوے ڈویژن کیلئے 32.64ارب ،وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کےلئے 7.23ارب،قومی صحت ڈویژن کیلئے 12.65ارب روپے کی رقم رکھے گئے ہیں۔

صوبوں اور خصوصی علاقوں کیلئے پی ایس ڈی پی میں مجموعی طور پر135.85ارب روپے رکھے گئے ہیں جن میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے52.66،‘ فاٹا کے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے علاقوں کیلئے50.2ارب‘ و دیگر صوبائی منصوبوں کیلئے 33 ارب روپے رکھے گئے ہیں، سرکاری و نجی شراکت داری کے تحت منصوبوں کی فنڈنگ کیلئے  73 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مالی سال 2022-23 کے بجٹ دستاویزات کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن کے لئے 2484.871 ملین روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ سرمایہ کاری بورڈ کے ترقیاتی کاموں کے لئے 807.5ملین ‘ کیبنٹ ڈویژن کے لئے 70058.816 ملین روپے‘ موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کیلئے 9600ملین‘ کامرس ڈویژن کے لئے 1174.44‘ مواصلات ڈویژن (این ایچ اے کے علاوہ) 180ملین ‘ دفاع ڈویژن کیلئے 2232ملین‘ دفاعی پیداوار ڈویژن کے لئے 2200ملین‘ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے 900ملین اور وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے لئے 7239ملین روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

۔ اسی طرح کوویڈ 19رسپانس اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے پروگرام کے لئے کوئی رقم مختص نہیں کی گئی جبکہ ایرا کے لئے 500ملین روپے ‘ سرکاری و نجی شراکت داری کے تحت منصوبوں کی فنڈنگ کیلئے  73000ملین روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں