ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرنے سے روک دیا

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے 14 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے پولیس کو حماد اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد، شفقت محمود سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے ان کی عبوری ضمانتیں 17 جون تک منظور کرلیں۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

اس سے قبل لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں شفقت محمود ،حماد اظہراور ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزامات پرجاری کئے گئے تھے۔ عدالت نے وارنٹ گرفتاری تھانہ شاہدرہ پولیس کی درخواست پرجاری کئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں