ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی کو حفظان صحت کا مرکز بناتے ہوئے دس ارب ڈالر کا زر مبادلہ حآصل کرنے کی منصوبہ بندی

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ہم حفظان صحت کی عالمی  منڈی سے  10 ارب ڈالر کا حصہ ترکی  کے   نام کرنے کا ہدف رکھتے  ہیں۔

ایردوان نے  استنبول میں   باسفورس یونیورسٹی کے  شعبہ سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ ریسرچ  کی نئی  عمارت کے افتتاحی پروگرام سے خطاب میں   کہا کہ  مجھے یقین  ہے  کہ یہ شعبہ ترکی میں تحقیقات،  ترقی و ترویج،  جدید    ایکوسسٹم  میں  اہم خدمات فراہم     کرے گا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وبا کے دور میں صحت کے شعبے کو دفاعی صنعت کی طرح  کلیدی اہمیت  دی گئی  ہے، ایردوان نے کہا  کہ ہم کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنا چاہتے ہیں اور صحت کے شعبے کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے  اس شعبے کی خدمات  کو پروان چڑھانا  چاہتے ہیں۔

انہوں نے   کہا کہ جن ممالک کے پاس صحت کا مضبوط انفراسٹرکچر نہیں ہے وہ سنگین خطرات کے سامنے بے بس ہیں، چاہے وہ کتنے ہی امیر کیوں نہ ہوں۔  ’’ہم نے مشاہدہ کیا ہے  کہ وبائی امراض جیسے وسیع پیمانے پر صحت کے بحرانوں سے نمٹنا ممکن نہیں ہے۔ انفارمیشن اور ٹیکنالوجی، پیداوار، انسانی وسائل اور بنیادی ڈھانچے کے تعاون کے بغیر ترکی نے اس بڑے بحران پر کم سے کم نقصان کے ساتھ قابو پایا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں