ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محمد حفیظ نے شان مسعود کو مڈل آرڈر میں آزمانے کا مشورہ دے دیا

لاہور: سابق کرکٹر محمد حفیظ نے شان مسعود کو مڈل آرڈر میں آزمانے کا مشورہ دے دیا۔ سابق کپتان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وائٹ بال کرکٹ کے ٹاپ تھری میں تبدیلی کی ضرورت نہیں لیکن ٹیم کے مفاد میں بہتر فیصلہ ہوگا اگر مڈل آرڈر میں شان مسعود کو آزمایا جائے، ایک پرو ڈکٹ تیار ہے تو اس کو ضائع نہیں ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ شان مسعود تکنیکی طور پر مضبوط بیٹر اور فٹ بھی ہیں، وہ ہر طرح کے اسٹروکس کھیل سکتے ہیں، ٹیم کیلیے سنچریاں بنا کر میچز جتوا سکتے ہیں، ان کو منتخب کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، مڈل آرڈر میں کامران غلام بھی اچھا انتخاب ثابت ہوسکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں