کراچی: پاکستان نے بین الاقوامی قرضوں کی 497 ملین ڈالر کی اقساط ادا کردی ہیں، ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 15.176 بلین ڈالر رہ گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق حکومت پاکستان نے 497 ملین ڈالر قرضوں کی اقساط ادا کردیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر 497 ملین ڈالر کم ہو کر 9.226 بلین ڈالر رہ گئے۔ کمرشل بینکوں کے زر مبادلہ ذخائر 98 ملین ڈالر کم ہو کر 5.950 بلین ڈالر رہ گئے۔ ملک میں 3 جون تک زر مبادلہ کے ذخائر 594.9 ملین ڈالر کم ہو کر 15.176 بلین ڈالر رہ گئے۔