ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ضمنی الیکشن، این اے240میں تصادم کا شدید خطرہ، سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ

کراچی:ضمنی الیکشن این اے240 میں تصادم کا شدید خطرہ ہونے کے باعث پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن میں سیاسی و مذہبی جماعتیں پوری قوت سے حصہ لے رہی ہیں جبکہ ریلیوں اور کارنرز میٹنگز کا بھی سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ لانڈھی کے علاقے میں بڑا تصادم ہوسکتا ہے سیاسی جماعتوں کے کارکنان سرگرم ہیں، الیکشن سے قبل کچھ سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ بھی آسکتا ہے۔چند روز قبل بھی عدنان میڈیکل لانڈھی چھ کے قریب پوسٹرز لگانے پر دو جماعتوں میں خونریز تصادم ہوتے ہوتے رہے گیا تھا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بڑی مشکل سے تصادم کو ہونے سے روکا تھا۔دو جماعتوں کے آمنے سامنے آنے کے وقت نعرے بازی کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں