اسلام آباد : قومی اسمبلی کااجلا س دو روزہ وقفے کے بعد پیر کو دوبارہ پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا جس میں ناموس رسالت کے معاملے پر بحث کی جائیگی ۔
قومی اسمبلی کااجلاس دو روزہ وقفے کے بعدپیر کو سہ پہر شام چار بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوگا جس میں یر اعظم کی درخواست پر ناموس رسالت کے معاملے پر بحث کی جائیگی اور بجٹ پر بحث کا آغاز بھی ہوگا،اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ناموس رسالت کے معاملے پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف سے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں بحث کرانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ بی جے پی لیڈروں کی ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور کہا تھا کہ قرارداد کے ذریعے بھارت سمیت پوری دنیا کو ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ آقا کریم کی حرمت کے لئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔
بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر ناموس رسالت کے معاملے پر پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں بحث کرانے کا فیصلہ کیا ۔اسپیکر نے پیر کے روز قومی اسمبلی اجلاس میں ایک گھنٹہ مختص کردیا ۔