ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 اسرائیل نے جدید ترین روبوٹک جنگی گاڑی متعارف کرادی

یروشلم: اسرائیل نے مستقبل کی جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل روبوٹک جنگی گاڑی  پیر کو پیرس میں جاری یوروسیٹری دفاعی و سیکورٹی نمائش میں پیش کی ہے۔ میڈیم روبوٹک کا مبیٹ وہیکل (ایم -آر سی وی) نامی گاڑی کو پہلی بار پیرس میں ہر دوسال بعد پیر کو شروع ہونے والے  ویپنز اینڈ سیکورٹی تجارتی میلے میں پیش کیا گیا۔

اسرائیل کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ اس گاڑی میں کئی جدید ترین ٹیکنالوجیزکو شامل کیا گیا ہے، جس میں حرکت  کی جدید  صلاحیتیں اور بھاری اور مختلف مشن لوڈ اٹھانے کی صلاحیت شامل ہے۔

اس  گاڑی میں فیلڈ میں جاسوسی مشن انجام دینے کے لیے متعین کردہ  ڈرونز کی نقل و حمل اور وصولی کے لیے ایک بلٹ ان سسٹم بھی لگایا گیا ہے۔ یہ گاڑی، جو ابھی ترقی کے آخری مراحل میں ہے، اس میں میزائل لانچر بھی نصب کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں