رواں سال 30 لاکھ سے زائد سیاح بذریعہ فضائی راستے ترکی کے سیاحتی مقام انطالیہ آئے۔
اپنے ساحلوں، سورج اور قدرتی حسن کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کے مرکز انطالیہ میں سیاحتی آمدورفت پوری گرم رفتار سے جاری ہے۔
انطالیہ ڈائریکٹریٹ برائے ثقافت و سیاحت کے اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری سے 12 جون تک فضائی راستے سے 31 لاکھ 4 ہزار 300 سیاح شہر میں داخل ہوئے۔
گذشتہ سال کے اسی دورانیے میں شہر میں آنے والے سیاحوں کی تعداد 9 لاکھ 49 ہزار 182 تھی جس میں رواں سال 227 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جون کے پہلے 12 دنوں میں سیاحوں کی تعداد گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 241 فیصد اضافے کے ساتھ 6 لاکھ 88 ہزار 993 رہی۔