ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس خارج ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس خارج ہونے کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے دائر کی، جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر آئینی قرار دیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 11 مئی کو قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنسز کو خارج کیا، جو کہ غیر آئینی فیصلہ ہے۔

درخواست میں تحریر ہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے تمام ثبوت موجود تھے، پھر بھی عدم شواہد کی بنیاد پر ریفرنسز خارج ہوئے، الیکشن کمیشن کو جمہوریت کی بقا کے لیے ہارس ٹریڈنگ اور فلور کراسنگ کے خلاف فیصلہ دینا چاہیے تھا۔عمران خان نے درخواست میں الیکشن کمیشن اور راجا ریاض کو فریق بنایا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں