ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 ملک وقوم کو بنانے کیلئے وکلاء اپنا بھرپور کردارادا کریں، عمران خان

سابق وزیر اعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک وقوم کو خوددار اور خود مختار بنانے کیلئے وکلاءحقیقی آزادی تحریک میں اپنا بھرپور کردارادا کریں۔ موجودہ حکمرانوں نے دو ماہ میں تاریخی مہنگائی کردی ہے جس سے عوام کا جینا دوبھر ھوگیا ہے۔

بنی گا لہ میں چشتیاں بار ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران عمران خان نے مزید کہا کہ ایک گھناؤنی سازش کے تحت ہماری حکومت کو ختم کرکے کرپٹ ٹولہ ملک پر مسلط کردیا گیا ہے جبکہ ہماری حکومت نے عوام کو مہنگائی سے بچانے اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کئے۔

بار ایسوسی ایشن چشتیاں کے وفد میں شامل صدر آفتاب احمد گجر،جنرل سیکرٹری محمد نواز بھٹی،سابق صدورچوہدری رؤف سجاد چیمہ،ریاض خان بھڈیرہ نے عمران خان کو بلا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کا چیرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں