امریکہ میں تقریباً 100ملین انسانوں کو سخت گرمی کے مقابل حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی وارننگ دی گئی ہے۔
قومی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بدھ تک گرمی کی ریکارڈ سطح پر شدید لہر ملک کے وسطی حصے کے 100 کے قریب شہروں کو لپیٹ میں لے سکتی ہے اور علاقے کے 100 ملین سے زائد شہری متوقع شدید موسمی اثرات سے متاثر ہو سکتے ہیں۔
امریکی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق 45 درجے تک متوقع گرم موسمی حالات کے لئے ‘خطرناک گرمی’ کی اصطلاح استعمال کی گئی اور خاص طور پر ضعیف شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔
احتمال ظاہر کیا گیا ہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی گرمی، ہفتے کے ابتدائی دنوں میں، شدید بادی طوفان اور شکاگو، ڈیٹرائٹ، کلیولینڈ اور پٹسبرگ میں شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہو سکتی ہے۔
ملک کے مشرق کی طرف بڑھتی گرمی کی لہر آئندہ پورے ہفتے برقرار رہے گی۔
خبروں میں کہا گیا ہے کہ گرمی کی لہر ،انسانوں کی پیدا کردہ، موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے اور معمول سے زیادہ طویل عرصے تک جاری رہ سکتی ہے۔