ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور سے دوحا جانے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

لاہور سے قطر کے دوحا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لئے جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز نے فنی خرابی کی وجہ سے منگل کوکراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی ،مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر ایئر ویز کی شیڈول پرواز کیو آر 629 نے آج صبح مقررہ وقت سے دو منٹ پہلے ہی 9 بج کر 43 منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے دوحا کے لئے ٹیک آف کیا۔طیارہ آدھا سفر طے کر چکا تھا

اور منزل کی طرف رواں دواں تھا کہ پاکستان سے ایران کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی بوئنگ 777 طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔رابطہ کرنے پر کنٹرول ٹاور نے کپتان کو پرواز کراچی لے جانے کا مشورہ دیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارے میں لاہور سے دوحا کے 200 مسافر سوار تھے جو محفوظ رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں